شانگلہ میں مسلم لیگ(ن) نے میدان مار لیا، انجینئر امیر مقام کے بیٹے نیاز احمد خان ضلع ناظم منتخب
اتوار 30 اگست 2015 23:25
بشام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30اگست۔2015ء) شانگلہ میں مسلم لیگ(ن) نے میدان مار لیا،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے انجینئر امیر مقام کے فر زند نیاز احمد خان ضلع ناظم شانگلہ منتخب ہو گئے،جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے محمد طاہر خان تحصیل ناظم الپوری اور راجہ عثمان علی تحصیل ناظم پورن منتخب ہو گئے ، اس طرح پاکستان پیپلز پارٹی پار لیمنٹرینز کے کامران اقبال ضلع نائب ناظم، جمعیت علما ء اسلام(ف) کے شو کت علی تحصیل نائب ناظم الپوری اور مسلم لیگ(ن) کے گو ہر علی خان تحصیل نائب ناظم پورن منتخب ہو گئے، شانگلہ میں ضلعی اور تحصیل ناظم کی انتخا بات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) نے کا میابی حا صل کر لی ، ضلع ناظم کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نیاز احمد خان اور عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی سدید الرحمن کے درمیان سخت ترین مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 44اراکین کے کونسل میں نیاز احمد خان نے 23ووٹ حا صل کر کے کا میابی حا صل کر لی، جبکہ ان کے مقابلے میں اے این پی اور ان کے اتحادی جما عتوں کے حاجی سدید الرحمن کو 21ووٹ ملے، ضلع نائب ناظم کی نشست پر پی پی پی ،مسلم لیگ(ن) اور جے یو آئی کے مشترکہ امیدوار کامران اقبال نے 23ووٹ لے کر کا میابی حا صل کی جبکہ ان کے مقابلے میں اے این پی ، پی ٹی آئی اور عوامی جمہوری اتحاد کے مشترکہ امیدوار ضیا ء الحق کو 21ووٹ ملے، تحصیل ناظم الپوری کی نشست پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے محمد طاہر خان بلا مقابلہ تحصیل ناظم منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مقابلے میں پی پی پی سے انخراف کر نے والے امیدوار عجب خان کے کاغذات نا مزد گی مسترد ہو گئے، اسطر ح تحصیل نائب ناظم کی نشست پر جمعیت علماء اسلام ، مسلم لیگ(ن)اور پی پی پی کے مشتر کہ امیدوار شو کت علی نے کا میابی حا صل کر لی، جبکہ ان کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے اعجاز احمد نے صرف 9ووٹ حا صل کئے،تحصیل ناظم پورن کی نشست پر مسلم لیگ(ن) کے راجہ عثمان علی نے دس ووٹ لے کر کا میابی حا صل کر لی ، جبکہ ان کے مخا لف امیدوار صرف چار ووٹ ملے ، اس طرح تحصیل نائب ناظم کی نشست پر مسلم لیگ(ن) کے گو ہر علی خان نے دس ووٹ لے کر کا میابی حا صل کی، جبکہ ان کے مقابلے میں مخالف امیدوار نے صرف چار ووٹ حا صل کئے، ضلع ناظم ، نائب ناظم کی کا میابی کے بعد تقریب حلف برداری منعقد ہو ئی جہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے نومنتخب ضلع ناظم نیاز احمد خان اور نائب ناظم کا مران اقبال سے ان کے عہدوں کا حلف لیا، جبکہ تحصیل ناظم الپوری کے محمد طاہر خان اور نائب ناظم تحصیل الپوری شو کت علی سے اسسٹنٹ کمشنر شانگلہ تیمور آفریدی نے ان کے عہدوں کا حلف لیا، جبکہ تحصیل ناظم پورن راجہ عثما ن اور نائب ناظم گو ہر علی سے اسسٹنٹ کمشنر پورن شاہد خان مہمند نے ان کے عہدو ں کا حلف اٹھا یا ، ضلع اور تحصیل ناظمین کے انتخا بات کے مو قع پر سیکورٹی کی انتہا ئی سخت اقدامات کئے گئے تھے،ضلع ناظم کی حلف برداری کے بعد نو منتخب ضلع ناظم شانگلہ نیاز احمد خان اور نائب ناظم کا مران اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ شانگلہ کی ترقی اور خو شحالی کیلئے بھر پور اقدامات کرائیں گے ، تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے ہا ر نے والے امیدوار سدید الرحمن نے نو منتخب ضلع ناظم نیاز احمد امیر مقام اور پی پی پی کے کا مران اقبال کو مبارک باد دی، تقریب سے ڈپٹی کمشنر شانگلہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بھی خطاب کیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.