سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹرز کو ورلڈ ٹی ٹونٹی جتوانے کی صورت میں معافی مل سکتی ہے ، شعیب اختر
پیر 31 اگست 2015 11:04
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار31اگست۔2015ء) سابق فاسٹ بولرشعیب اختر کا کہنا ہے کہ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹرز کے داغ ورلڈ ٹی ٹونٹی فتح ہی دھو سکتی ہے ۔
(جاری ہے)
ایک انٹرویو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے کہا کہ سلمان بٹ، آصف اور عامر نے غلطی کی اور انھیں اس کی سزا بھی مل گئی، وہ انہیں معاف کرسکتے ہیں کیوں کہ انہیں امید ہے کہ ان تینوں نے اس سے سخت سبق سیکھا ہوگا ، شعیب اختر کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ ان تینوں کرکٹرز کو بھی دوسرا موقع دیا جائے تاکہ وہ خود کو اچھا انسان ثابت کرسکیں ۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ انکے نزدیک اگر سلمان بٹ ، محمد عامر اور محمد آصف کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کھیلنے کا موقع دیا جاتا اور وہ گرین شرٹس کو ایونٹ جتوانے میں کامیاب ہوتے ہیں تو ان کے داغ دھل سکتے ہیں، اگر وہ تینوں واقعی اپنے کئے پر شرمندہ اور معافی مانگنا چاہتے ہیں تو پھر انھیں زبانی کلامی کہنے کی بجائے بھارت جاکر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنا چاہیے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.