عورتوں کے حقوق کیلئے دنیا کا سفر جاری رکھوں گی ، اس وقت کا بے چینی سے انتظار ہے جب بحفاظت پاکستان جا سکوں گی، لڑکیاں اپنی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کرنا شروع کریں،سیاست سمیت ہر شعبے میں حصہ لینے کیلئے مزید عورتوں کو آگے آنا چاہیے، مرد عورتوں کو ان کاجائز مقام دیں
نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کا امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو
پیر 31 اگست 2015 17:00
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) دنیا میں سب سے کم عمری میں نوبل انعام حاصل کرنے والی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ عورتوں کے حقوق کیلئے دنیا کا سفر جاری رکھوں گی ، اس وقت کا بے چینی سے انتظار ہے جب بحفاظت پاکستان جا سکوں گی، لڑکیوں کو چاہیئے کہ وہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کرنا شروع کریں،سیاست سمیت ہر شعبے میں حصہ لینے کیلئے مزید عورتوں کو آگے آنا چاہیئے،مردوں اور عورتوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنا اہم ہے، مردوں کو یہ چاہیئے کہ وہ عورتوں کو وہ جگہ دیں جو ان کا حق ہے۔
واشنگٹن میں ایک تقریب میں عورتوں کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم پر گفتگو کے بعد امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ لڑکیوں کو چاہیئے کہ وہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کرنا شروع کریں۔(جاری ہے)
انھوں نے کہاکہ سیاست سمیت ہر شعبے میں حصہ لینے کے لیے مزید عورتوں کو آگے آنا چاہیئے ،میں سمجھتی ہوں کہ مردوں اور عورتوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنا اہم ہے۔
مردوں کو یہ چاہیئے کہ وہ عورتوں کو وہ جگہ دیں جو ان کا حق ہے۔ یہ اجتماعی کام ہے اور مجھے امید ہے کہ معیاری تعلیم اور ذہنیت بدلنے کے ساتھ ہم یہ تبدیلی دیکھیں گے اور ہم دیکھیں گے کہ عورتیں وہ کردار ادا کر رہی ہیں جو ان کا حق ہے۔ ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھاکہ وہ عورتوں کے حقوق کے لیے دنیا کا سفر جاری رکھیں گی اور اس وقت کا بے چینی سے انتظار کر رہی ہیں جب وہ بحفاظت پاکستان جا سکیں گی۔انہوں نے اپنے والد کے بارے میں کہا ہے کہ انہوں نے اپنے حقوق کے لیے بولنے میں میری حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے میری حوصلہ افزائی کی مگر مجھ پر دباوٴ نہیں ڈالا، مجھے مجبور نہیں کیا۔ میں نے ان سے سیکھا ہے اور جو کردار میں نے ادا کیا وہ ان کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے ہی ہے۔ملالہ کی زندگی پر حال ہی میں ایک دستاویزی فلم ”ہی نیمڈ می ملالہ“ریلیز ہوئی ہے ۔جولائی میں ملالہ 18 سال کی ہوئیں اور حال ہی میں انہوں نے او لیول کے امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.