جبری گمشدگیوں سے متعلق اقوام متحدہ کے معاہدے کی توثیق کی جائے‘ ایچ آر سی پی
یہ انتہائی افسوسناک امر ہے ریاستی ادارے بشمول موجودہ حکومت انسانی حقوق کی اس خلاف ورزی کو سنجیدہ نہیں لے رہے‘ عاصمہ جہانگیر
پیر 31 اگست 2015 17:18
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے حکومت سے جبری وغیرارادی گمشدگیوں سے متعلق اقوام متحدہ کے معاہدے کی فوری طور پر توثیق کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کمیشن نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ جبری گمشدگیوں میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے کیونکہابھی تک اس حوالے سے کسی ایک فرد کے خلاف بھی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔
جبری گمشدگیوں کے متاثرین کے عالمی دن کے موقع پر جاری ہونے والے ایک بیان میں کمیشن نے کہاکہ حکومت کو جبری گمشدگیوں کو مجرمانہ فعل قرار دینا چاہئے۔ پاکستان میں لاپتہ افراد کے حوالے سے صورتحال منفرد ہے کیونکہ پاکستان نے دو الگ قوانین کا نفاذ کیا ہے جو جبری گمشدگیوں کے عمل کو قانونی تحفظ فراہم کرتے ہیں۔(جاری ہے)
پاکستان تحفظ ایکٹ 2014 ء کے تحت، معقول شبہ کی بنیاد پر کسی فرد کو بغیر کسی وارنٹ کے 90روز کے لیے آزادی سے محروم کرنا قانونی اقدام ہے۔
اسی طرح، ’’ایکشن اِن ایڈ آف سول پاور ریگولیشن 2011‘‘، کے تحت مسلح افواج کے اقدامات اور کارروائیوں کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔ یہ قوانین پاکستان کے آئین کی دفعات اور انسانی حقوق کے عالمی منشور (یو ڈی ایچ آر) سے متصادم ہیں اور اس جرم کا ارتکاب کرنے والے مجرموں کو استثنیٰ فراہم کرتے ہیں۔مشاورت کا اہتمام جبری گمشدہ افراد کے عالمی دن کے موقع پر ہوا تھا اور مشاورت کے بعد پرامن احتجاجی مظاہرے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ انسانی حقوق کے کارکنوں، قانونی ماہرین، ذرائع ابلاغ سے منسلک افراد، سول سوسائٹی کی تنظیموں کے اراکین اور بلوچستان، کے پی اور سندھ سے لاپتہ افراد کے اہل خانہ مشاورت میں شریک تھے۔ایچ آر سی پی نے رواں برس کے اوائل میں سندھ کے متاثرہ خاندانوں کے انٹرویوز کئے تھے جنہیں مشاورت کے دوران پیش کیا گیا ۔تقریب میں شریک خاندانوں نے دیگر شرکاء کو اپنی داستانیں سنائیں اور اس کے بعد سول سوسائٹی کی تنظیموں کی جانب سے کھلے مباحثے کا اہتمام کیا گیا۔انسانی حقوق کی کارکن اور ڈیفنس فارہیومن رائٹس، کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ اس معاملے میں حکومت کی عدم دلچسپی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ تمام مرکزی فریقین کو اکٹھا ہوکر اس مسئلے پر مذاکرے کا اہتمام کرنا چاہئے اور مزید کہا کہ سیاسی عمل ہی اس مسئلے کا مناسب حل ہے۔سول سوسائٹی کی تنظیموں کے قائدین کا کہنا تھا کہ اگر اس سنگین جرم کی روک تھام نہ کی گئی تو مستقبل میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کی سابق چیئرپرسن اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدرعاصمہ جہانگیر نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک امر ہے کہ ریاستی ادارے بشمول موجودہ حکومت انسانی حقوق کی اس خلاف ورزی کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔ مشاورت میں موجود متاثرین کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس جرم میں ملوث ریاستی عناصر کواپنے خلاف قانونی کارروائی کے فقدان کے باعث شہہ ملی ہے‘‘۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.