عبدالقادر بلوچ کی سید قائم علی شاہ سے ملاقات ، وزیراعلی کا وفاقی اداروں کی تحقیقات پر تحفظات کا اظہار
وفاقی وزیر ریاستی وسرحدی امور نے معاملے کو قانون کے مطابق حل کرنے کی یقین دہانی کرادی
پیر 31 اگست 2015 17:50
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے پیر کووزیراعلیٰ ہاؤس میں وفاقی وزیرریاستی و سرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ نے وفاقی وزیر کو سندھ میں وفاقی اداروں کی کارروائیوں پر تحفظات سے آگاہ کیا۔ملاقات میں ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری سے متعلق معاملات پر بھی گفتگو کی گئی ۔
وزیر اعلی سندھ نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت کی مجا ز اتھارٹی کے علم میں لائے بغیر وفاق اداروں کی صوبے میں کارروائیاں حکومتی امورمیں مداخلت اور صوبائی خود مختاری کے خلاف ہیں ۔ان کارروائیوں پر سندھ حکومت کو شدید تحفظات ہیں ۔وفاقی حکومت کو اس صورت حال کا فوری نوٹس لینا چاہیے ۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وفاقی وزیر نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اس معاملے پر صوبائی حکومت کے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے اور اس معاملے کو قانون کے مطابق حل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.