مسلم لیگیوں کے اتحاد کی گاڑی چل پڑی، ہر مسلم لیگی سوار ہو گا ،چودھری شجاعت کی ذوالفقار کھوسہ سے ملاقات میں گفتگو
چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں بھی جائینگے، مسلم لیگیوں کو اکٹھا کرنے کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی الائنس کرینگے ،پاکستان کی خالق جماعت ہی عوام کیلئے امید کی کرن ہے، مسلم لیگی حکومت میں یا جہاں بھی ہے ساتھ لائیں گے ، مسلم لیگ کے صدر کی میڈیا سے گفتگو
پیر 31 اگست 2015 18:35
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگیوں کے اتحاد کی گاڑی چل پڑی ہے جس میں ہر مسلم لیگی سوار ہو گا، مسلم لیگیوں کے اتحاد کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی الائنس کریں گے۔ وہ پیر کویہاں سینئر مسلم لیگی رہنما، سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد ان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
سردار ذوالفقار کھوسہ نے گیٹ پر چودھری شجاعت حسین، طارق بشیر چیمہ ایم این اے اور سردار مقصود لغاری کو نہایت تپاک سے خوش آمدید کہا اور چودھری شجاعت حسین کو گرمجوشی سے گلے لگایا، ان کے درمیان تیرہ سال بعد ہونے والی یہ ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ سے زائد جاری رہی جس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت اور عوام کیلئے امید کی کرن ہے، مسلم لیگی حکومت میں یا جہاں بھی ہوں ہم ان کو متحد کریں گے، پاکستان مسلم لیگ کا نام نہ صرف ہمیشہ قائم رہے گا بلکہ آگے بڑھے گا کیونکہ یہ واحد جماعت ہے جو بہتری لا سکتی ہے، اس لیے ا، ب، پ کے نام سے سب مسلم لیگیوں کو اکٹھا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جس طریقہ سے ہم آگے بڑھ رہے ہیں قافلہ آگے بڑھتا رہے گا سب کو یہ سوچ آ گئی ہے کہ مسلم لیگ ہی تبدیلی لائے گی، سردار ذوالفقار کھوسہ کا اور ہمارا مقصد ایک ہے جو لوگ بھی مسلم لیگ چھوڑ کر گئے ہیں ہم سب کو اکٹھا کریں گے۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو بھی پہلے مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں میں جائیں گے اور تمام مسلم لیگیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائیں گے۔ سردار ذوالفقار کھوسہ اور دوست محمد کھوسہ نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین کی کوششوں میں مکمل طور پر ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ مسلم لیگ نہیں کیونکہ وہ اپنے آپ کو خود نواز لیگ کہتے ہیں جو کہ ذاتی لیگ ہے، چودھری شجاعت نے بروقت فیصلہ کر کے مسلم لیگ کے اتحاد کو روح بخشی ہے ہم سب مل کر ایک مقصد کیلئے آگے بڑھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.