چیف سیکرٹری پنجاب کا سرکاری سکولوں کی مخدوش عمارتوں کی فوری تعمیر کا حکم
انرولمنٹ مہم کے اہداف کے حصول کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں‘ خضر حیات گوندل کی ہدایت
پیر 31 اگست 2015 20:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے ڈی سی اوز کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری سکولوں کی مخدوش عمارتوں کی تعمیر کاکام فوری طور پر شروع کیا جائے۔ وہ یہاں سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ تعلیمی شعبہ کی بہتری کے لیے تمام وسائل مہیا کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کی مخدوش عمارتوں کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں اس لئے تعمیر کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انرولمنٹ مہم کے اہداف کے حصول کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیم کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ تعلیم کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.