این اے 122اور این اے154پر ضمنی انتخابات 11 اکتوبر کو ہونگے،ریٹرننگ افسران تعینات کر دیئے گئے
پیر 31 اگست 2015 22:04
اسلام آباد ۔ 31 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) این اے 122اور این اے154پر ضمنی انتخابات 11 اکتوبر کو ہونگے۔اس سلسلے میں ریٹرننگ آفیسران بھی تعینات کر دیئے گئے۔ پیر کوالیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق این اے122پر سردار ایاز صادق کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات کیلئے ریجنل الیکشن کمشنر بنوں احمد نواز کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مظفرگڑھ زاہد اقبال کو ریٹرننگ آفیسر اور تین اسسٹنٹ ریٹرننگ افسروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
ای سی پی نے این اے۔(جاری ہے)
154پر محمد صدیق بلوچ کی خالی نشست پر بھی ضمنی انتخابات کیلئے ریجنل الیکش کمشنر ملتان غلام اسرار خان کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر(ملتان)،عامر اشفاق قریشی کو ریٹرننگ آفیسر(ملتان)اور دو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کر دیئے ۔ای سی پی کے مطابق انتخابی امیدوار کاغذات نامزدگی 10اور گیارہ ستمبر سے جمع کر سکیں گے،جبکہ 14 اور15ستمبر کے مابین کاغذات کی سکروٹنی ہوگی۔امیدوار ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف ٹریبونل میں 17ستمبر تک اپیل دائر کر سکیں گے۔اور ٹریبونل 19ستمبر تک اپیلوں کا فیصلہ کرینگے۔امیدوار اکیس ستمبر تک اپنے کاغزات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور اسی روز ہی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائینگی۔
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.