راولپنڈی، دہشتگردی کا ممکنہ خطرہ، ضلع بھر میں سرکاری اداروں اوراہم مقامات کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

پیر 31 اگست 2015 23:16

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء)ضلع بھرمیں دہشتگردی کے کسی ممکنہ حملے کے پیش نظرسی پی اوراولپنڈی نے ضلع بھرکے تمام سرکاری اداروں اوراہم مقامات سمیت پبلک مقامات کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی ہے ،پولیس گشت میں اضافے کے ساتھ ساتھ ،شہرمیں ناکوں کی بھی تعدادبڑھائی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

سی پی اوراولپنڈی اسرارخان کی خصوصی ہدایت پرراولپنڈی ضلع کے تمام اہم مقامات باالشمول سرکاری ونجی اداروں اورپبلک مقامات کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے تمام متعلقہ ڈی ایس پی خودنگرانی کریں گے اس ضمن میں ایلیٹ فورس کے خصوصی کمانڈوزکی بھی خدمات لی گئی ہیں ،شہرکی مختلف اہم شاہراہوں اورمقامات پرناکوں مزیدپولیس نفری تعینات کردی گئی ہے