نیوزی لینڈ دسمبر میں سری لنکا اور آئندہ سال فروری میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز میں میزبانی کریگا
منگل 1 ستمبر 2015 12:14
ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) نیوزی لینڈ رواں سال دسمبر میں سری لنکا اور آئندہ برس فروری میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں میزبانی کریگانیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق سری لنکن ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی جبکہ عالمی چیمپئن کینگروز اور کیویز کے درمیان تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 10 سے 14 دسمبر کو ڈونیڈن جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 18 سے 22 دسمبر تک ہملٹن میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر، دوسرا میچ 28 دسمبر، تیسرا میچ 31 دسمبر، چوتھا میچ 2 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری میچ 5 جنوری کو کھیلا جائے گا۔(جاری ہے)
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 7 جنوری جبکہ دوسرا اور آخری میچ 10 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آغاز 3 فروری کو پہلے ون ڈے سے ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 6 فروری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 8 فروری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12-16 فروری جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20 سے 24 فروری تک کھیلا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.