ٹی 20، انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو 5رنزسے شکست دیدی

منگل 1 ستمبر 2015 13:26

کارڈف(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی 20میچ میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ً5رنز سے شکست دیدی ، کپتان سمتھ ٹیم کی کشتی کو لے آخر تک ڈٹے رہے مگر کشتی کو پار نہ کرواسکے اور 90رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ،182رنز کے جواب میں آسٹریلیا ٹیم مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 177رنز بنا سکی ، سمتھ کے بعد میکسوئل 44رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

انگلینڈ کی جانب سے کپتان مورگن اور معین علی کی شاندار نصف سنچریاں ائن مورگن 74رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ معین علی نے 72رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ کارڈف کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو انگلینڈ کی ابتدائی وکٹ صرف 17رنز کے سکور پر گری جب ہالس صرف 3رنز بناسکے صرف ایک رنز کے اضافے کے ساتھ 18کے مجموعی سکورپر انگلینڈ کی دوسری وکٹ جے روئے کی گری جو 11رنز بنا کر کمنز کا شکار بنے اس کے بعد معین علی اور کپتان ائن مورگن نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور شاندار نصف سنچریاں سکور کرکے 135رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا سکور 153تک پہنچا دیا ائن مورگن نے 7چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے 74رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ معین علی 3چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے 72رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے بٹلر نے 11رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 2جبکہ مچل سٹارک اور کورٹی نائل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی 182رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ کا آغاز کیا تو 12کے مجموعی سکور پر وارنر اور واٹسن بالترتیب 4اور 8رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اس کے بعد میسکوئل اور کپتان سمتھ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا سکور تیزی سے آگے بڑھایا 124رنز پر میکسوئل صرف 6رنز کی کمی سے نصف سنچری نہ بنا سکے اور معین علی کا شکار بن گئے ایک اینڈ پر کپتان سمتھ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ جاری رکھا انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 161کے مجموعی سکورپر مارش کی گری جو 13رنز بنا کر ٹوپولی کی گیند پر آؤٹ ہوئے کپتان سمتھ 90 رنز کی شاندار اننگز کھیلی مگر ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کراسکے اور کر ویلی کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے ان کی اننگز میں 4چھکے اور 7چوکے شامل تھے آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ میتھیو وائیڈ کی گری جو صرف دو رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 177رنز ہی بنا سکی ، معین علی نے ایک جبکہ ویلی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا انگلش کپتان مورگن کو شاندا ر کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔