وزیر اعظم نے نئی جنگ چھیڑ دی ،حملہ ان کی طرف سے ہوا ، رابطہ کیا گیا تو مثبت جواب دینگے،خورشید شاہ
رینجرزکو وفاق نے آئین کے تحت اختیارات دئیے،سندھ حکومت مجبورہے ٗالیکشن کمیشن کے ارکان نو لاکھ روپے تنخواہ لینے کے بجائے اپنی توقیر کی فکر کریں، اگر ڈاکٹر عاصم ایم کیو ایم کو پیسے دیتے تھے ٗتو ایم کیو ایم کے استعفے واپس نہ لئے جائیں ٗاپوزیشن لیڈر کی صحافیوں سے گفتگو
منگل 1 ستمبر 2015 17:18
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے نئی جنگ چھیڑ دی ہے ،حملہ ان کی طرف سے ہوا ہے ، اگر رابطہ کیا گیا تو مثبت جواب دینگے، رینجرزکو وفاق نے آئین کے تحت اختیارات دیے،سندھ حکومت مجبورہے، الیکشن کمیشن کے ارکان نو لاکھ روپے تنخواہ لینے کے بجائے اپنی توقیر کی فکر کریں، اگر ڈاکٹر عاصم ایم کیو ایم کو پیسے دیتے تھے، تو ایم کیو ایم کے استعفے واپس نہ لئے جائیں،کیونکہ وہ بھی دہشتگرد ہیں۔
منگل کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے نئی جنگ چھیڑ دی ہے، ان سے ملنے کا مجھے کوئی شوق نہیں ،حملہ ان کی طرف سے ہوا ہے ، اگر رابطہ کیا گیا تو مثبت جواب دینگے، میاں صاحب پر اس لئے الزام لگا رہے ہیں کہ وہ وزیراعظم ہیں۔(جاری ہے)
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اگر ڈاکٹر عاصم دہشتگرد ہے تو پنجاب کے وزیر اور ایم کیو ایم کو بھی دہشتگرد قرار دے دیں انہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کیخلاف مقدمات اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کی اور وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو صرف سندھ میں ہی دہشتگردی اور کرپشن کیوں نظر آرہی ہے،اگر ڈاکٹر عاصم ان کو دہشتگرد نظر آتے ہیں،تو پنجاب میں بھی ایک وزیر ڈکلیئرڈ دہشتگردوں کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ اگر ڈاکٹر عاصم ایم کیو ایم کو پیسے دیتے تھے، تو ایم کیو ایم کے استعفے واپس نہ لئے جائیں،کیونکہ وہ بھی دہشتگرد ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ میاں صاحب پر اس لئے الزام لگا رہے ہیں کہ وہ وزیراعظم ہیں۔ انہوں ایک بار پھرالیکشن کمیشن کے ارکان کے استعفوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ارکان نو لاکھ روپے تنخواہ لینے کے بجائے اپنی توقیر کی فکر کریں۔ خورشید شاہ نے تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اپنے خزانے بھر رہی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہماری غلطیاں ہیں کہ ہم عوام کے پاس نہیں گئے ہمیں اب عوام کے پاس جانا ہو گا ۔ ہمارے عوام میں نہ جانے کا فائدہ تحریک انصاف اور ن لیگ لے رہی ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.