ضمنی انتخاب میں عمران خان کو اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہو جائیگا ، وزیر اعظم کی قیادت میں ملک تیزی سے ترقی کر رہا ہے‘ 2017ء کے آخر تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائیگا
وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا شیرا نوالہ باغ میں 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب
منگل 1 ستمبر 2015 18:27
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں عمران خان کو اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہو جائیگا۔ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک تیزی سے ترقی کر رہا ہے‘ 2017ء کے آخر تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائیگا۔
(جاری ہے)
منگل کو گوجرانوالہ کے علاقے شیرا نوالہ باغ میں 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ گرڈ سٹیشن کی تعمیر سے بجلی کی ترسیل کے نظام میں بہتری آئے گی ۔
2017ء کے آخر تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی سیاسی انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتے کراچی آپریشن جرائم پیشہ افراد کیخلاف ہے اور یہ آپریشن جاری رہے گا۔ عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان کو ضمنی انتخاب میں اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہو جائیگا۔ وہ پہلے جسٹس (ر) وجیہہ الدین اور جاوید ہاشمی کے سوالوں کا جواب تو دیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک تیزی سے ترقی کر رہا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.