پاک بھارت تحمل کا مظاہرہ کر کے بات چیت سے مسائل حل کریں،چین

پاک بھارت سرحدی صورتحال اور دونوں ممالک کے مابین مذاکرات کی منسوخی سے چین مکمل طورپر آگاہ ہے، دونوں ممالک اختلافات ختم کر کے خطے میں امن و استحکام کے ضامن بنیں،چینی وزیر خارجہ

منگل 1 ستمبر 2015 21:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء ) چین نے پاک بھارت اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کامطالبہ کر دیا۔غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاک بھارت سرحدی صورتحال اور دونوں ممالک کے مابین مذاکرات کی منسوخی سے چین مکمل طورپر آگاہ ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں اور تمام اختلافات بات چیت کے ذریعے دور کریں۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک اختلافات ختم کر کے خطے میں امن و استحکام کے ضامن بنیں ۔

متعلقہ عنوان :