بوم بوم آفریدی سوشل میڈیا پر بھی مداحوں کے تند و تیز سوالوں پر چھکے چوکے لگاتے رہے
بدھ 2 ستمبر 2015 13:23
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ فیس بک پر مداحوں کے تند وتیز سوالات کے دل چسپ جوابات دیئے اور کرکٹ کے کھیل کے برعکس اس مرتبہ بوم بوم پورے آدھ گھنٹے تک مداحوں سے بات چیت میں مصروف رہے۔تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کی جانب سے فیس بک پر ایک پیغام میں کہا گیا کہ وہ آدھے گھنٹے تک اپنے مداحوں سے بات چیت کریں گے، مداھ جو چاہیں سوال پوچھ سکتے ہیں۔
اس پر مداحوں کا سمندر ان کے فین پیج پر امنڈ آیا۔ابتداء میں ہی ایک مداح نے ایسا شاندار تبصرہ کیا کہ آفریدی بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔ صارف کا کہنا تھا کہ آفریدی کو کبھی آدھ گھنٹے تک کرکٹ پچ پر بھی ٹک جانا چاہئے۔ اس پر بوم بوم نے ’بہت خوب‘ کہ کر اسے داد دی۔(جاری ہے)
اس کے بعد بھی مداحوں کی جانب سے دل چسپ سوالات کا سلسلہ جاری رہا۔ایک سوال کے جواب میں آفریدی نے بتایا کہ ان کے پسندیدہ بین الاقوامی کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز ہیں۔
اس کی وجہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈی ویلیئر شائقین کی بھرپور تواضع کرتے ہیں۔ بوم بوم نے مزید بتایا کہ ان کے پسندیدہ پاکستانی کھلاڑی سعید انور ہیں۔ساتھی کھلاڑی سعید اجمل کے مستقبل کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ جلد ہی اپنی فٹنس ثابت کر کے کھیل کے میدان میں لوٹ آئیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.