لاہور ،ریلوے اسٹیشن کے قریب سے کئی من سور کا گوشت برآمد،ایک شخص گرفتار
بدھ 2 ستمبر 2015 14:14
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی سے لائے جانے والا کئی من سور کا گوشت برآمد کرکے ایک شخص کو حراست میں لے لیا‘ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز نے کہا کہ گوشت کو قبضے میں لے کر ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے ‘ کئی دنوں سے اطلاعات مل رہی تھیں کہ راولپنڈی سے بڑی مقدار میں حرام جانوروں کا گوشت لایا جارہا ہے اس مکروہ دھندے میں ملوث لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو پنجاب فوڈ کنٹرول اتھارٹی نے لاہورمیں ریلوے اسٹیشن کے قریب کارروائی کی اور مردہ جانوروں کا کئی من گوشت برآمد کرلیاجس میں بڑی مقدار میں سور کا گوشت بھی شامل ہے۔(جاری ہے)
کارروائی کے دوران ایک شخص کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈ کنٹرول اتھارٹی عائشہ ممتاز نے بتایا کہ کئی دنوں سے اس بات کی اطلاعات مل رہی تھیں کہ راولپنڈی سے بڑی مقدار میں حرام جانوروں کا گوشت لایا جارہا ہے جو لاہوراورگرد و نواح کے مختلف علاقوں میں فراہم کیا جاتا ہے۔
اطلاعات کی روشنی میں مکمل نگرانی کے بعد پنجاب فوڈ نے کارروائی کی۔عائشہ ممتاز نے کہا کہ حرام جانور کا گوشت سپلائی کرنے والے شخص کو حراست میں لے کر اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ، جلد ہی اس مکرووہ دھندے میں ملوث لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.