آصف زرداری کا عبدالحفیظ پیرزادہ کی وفات پر اظہار افسوس
بدھ 2 ستمبر 2015 18:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے معروف وکیل اور آئینی ماہر عبدالحفیظ پیرزادہ کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک اعلیٰ پائے کے قانون دان تھے۔ عبدالحفیظ پیرزادہ کا انتقال منگل کے روز لندن میں ہوا۔
(جاری ہے)
سابق صدر نے عبدالحفیظ پیرزادہ کو زبردست خرجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی قابلِ احترام ماہر قانون تھے اور 1973 کے آئین بنانے والوں میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔
انہوں نے ملک میں آئین بنانے والوں کی فہرست میں اپنا نام تاریخ میں لکھوا لیا ہے اور اس وجہ سے انہیں ہمیشہ احترام سے یاد کیا جائے گا۔ مرحوم عبدالحفیظ پیرزادہ نے ہر کام میں مہارت کا ثبوت دیا چاہے وہ سیاستدان کی حیثیت سے ہو یا قانونی ماہر کی حیثیت سے۔ عبدالحفیظ پیرزادہ اپنے کام میں نہایت اعتماد، اہلیت اور قابلیت کے ثبوت دیتے تھے اور انتھک محنت کرتے تھے۔ سابق صدر نے مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.