`آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے سیاسی حمایت نہ کرنے پر ایم پی اے کے بہنوئی اور ڈی ایس پی کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے امام مسجد قاری محمد وارث پر ہونے والے ظلم کا نوٹس لے لیا`
بدھ 2 ستمبر 2015 20:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا نے سیاسی حمایت نہ کرنے پر ایم پی اے کے بہنوئی اور ڈی ایس پی کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے امام مسجد قاری محمد وارث پر ہونے والے ظلم کا نوٹس لے لیا۔ڈی ایس پی واجد بھروانہ نے اپنے باپ ظفراللہ بھروانہ جو کہ سابق ایم پی اے چےئرمین ضلع کونسل جھنگ اور ایم این اے غلام بیبی بھروانہ کے کزن بھی ہیں نے باپ کی سیاسی حمایت نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور مولوی صاحب کو ادھ منہ کردیا۔
آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے ڈی پی او جھنگ کو ہدایت کی ہے کہ وہ واقعہ کی انکوائری کرائیں اور انکوائری رپورٹ ایک ہفتہ کے اندر اندر فارہم کریں۔واجد بھروانہ جھنگ کا کرپٹ ترین پولیس افسر ہے جو کرپشن ،اقربا پروری اور بدمعاشی کی بنا پر مشہور ہے اور غریبوں پر ہمیشہ ظلم کرتا ہے۔(جاری ہے)
واجد بھروانہ کا بہنوئی خالد سرگانہ ہے جس کا بھائی پنجاب کا کرپٹ ترین تحصیلدار ہے۔خالد سرگانہ اپنے سیاسی مفادات کیلئے واجد بھروانہ کو من پسند تھانوں میں تعینات کراتا ہے،واجد بھروانہ اب تک ہزاروں غیر قانونی مقدمات بھی قائم کرچکے ہیں،اس کا تازہ تشدد کا نشانہ بننے والے قاری محمد وارث نے لاہور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ بھی کیا ہے جس پر آئی جی حرکت میں آیا ہے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.