سکردو،اسسٹنٹ کمشنر نے فلورملز میں سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کرنے کی ہدایت کردی

بدھ 2 ستمبر 2015 22:10

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء )اسسٹنٹ کمشنر وایڈمنسٹریٹر بلدیہ ندیم ناصرنے فلورملز میں سی سی ٹی وی کمیرہ نصب کرنے کی ہدایت کردی ،ریکارڈ ینگ روزانہ پیش کی جائے ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ واسسٹنٹ کمشنر سکردو ندیم ناصرنے سکردو شہرمیں موجود تمام فلورملز مالکان کوہدایت جاری کردی ہے کہ وہ فوری طورپر سی سی ٹی وی کمیرہ نصب کریں تاکہ فلور مل میں گندم پسائی کے عمل سے لیکر آٹا کی سپلائی تک ویڈویو بن جائے اوراس کی ریکارڈینگ روزانہ کی بنیاد پر دفترمیں پیش کی جائے ۔

(جاری ہے)

سلام سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ شہرمیں آٹا کی بلیک مارکیٹنگ خصوصا غیرقانونی طورپر فائن آٹاکی سپلائی کوکنٹرول کرنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرہ لگائے جارہے ہیں ۔تاکہ مل کے اندراورباہر والی ہرقسم کی نقل وحمل کا ریکارڈمرتب کیاجاسکے ۔