فرنٹیئرکوربلوچستان اورحساس اداروں کی خفیہ اطلاع پرچمن اورژوب میں کارروائی

کارروائی کے دوران رحمان کہول سے بم بنانیوالی فیکٹری اورگولہ بارودبرآمد ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی سے اسلحہ اورگولہ وبارودبرآمدکیا،ترجمان ایف سی

بدھ 2 ستمبر 2015 22:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) فرنٹیئرکوربلوچستان اورحساس اداروں کاخفیہ اطلاع پر چمن اورژوب میں کارروائی۔ کارروائی کے دوران چمن کے علاقے رحمان کہول سے بم بنانے والی فیکٹری اورگولہ بارودبرآمدجبکہ ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی سے اسلحہ اورگولہ وبارودبرآمدکرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان اورحساس ادروں نے خفیہ اطلاع پر چمن کے علاقے رحمان کہول میں خودکش جیکٹس اوربارودی سرنگ بنانے والی فیکٹری سے بڑی تعدادمیں اسلحہ وگولہ بارودبرآمدکرلیا گیا۔

برآمد کیے گئے اسلحہ وگولہ بارودمیں21عددراکٹ،01عددایس ایم جی،01عددڈنگرایل ایم جی بمعہ250راؤنڈز،120عدداینٹی پرسن مائنز،04عددواکی ٹاکی،03بیس سیٹس،100عددریسیور،20ریموٹ کنٹرول،05عددبم پریمیڈ،07بنڈل پرائما کارڈ،04 عدددوربین،05 عددکمپاس،120عددمیریج بم،03گرنیڈ،01 بوری بال بیرنگ،01 عددکمپیوٹر،20عددٹائم ڈیوائس،01بوری بارود، 03عدد موٹرسائیکل،خودکش جیکٹس،آئی ای ڈیز ، راکٹ بنانے میں استعمال ہونے والے پُرزاجات اوردیگربم بنانے والاسامان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی فرنٹیئرکوربلوچستان نے قلعہ عبداﷲ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ کی فیکٹری اور ذخیرہ شدہ گولہ بارودبرآمد کیاتھا۔ مذکورہ گولہ بارود دہشتگردوں نے تخریبی کارروائیوں میں استعمال کرنا تھا ایف سی نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ایک اورکارروائی میں ایف سی اورحساس اداروں نے ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں شدت پسندوں کی جانب سے زیرزمین چھپائی گئی اسلحے کی بڑی کھپ برآمدکرلی ۔

برآمدہونے والے زیرزمین اسلحہ وگولہ بارودمیں01عدد12 ایم ایم گن،08عددتیارآئی ای ڈیز ،06عددگولے،01عددخودکش جیکٹ،04عددآرپی جی سیون فیوز،06عدد مارٹرفیوز، 01رول ڈیٹونیٹنگ کارڈ،03عددپسٹل میگزین،01بیگ بارود، بیٹری اورمیٹرولہ سیٹ شامل ہیں۔مذکورہ اسلحہ وگولہ بارودشرپسندوں نے تخریب کاری کی غرض سے ذخیرہ کیا تھا جسے ایف سی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔

متعلقہ عنوان :