میں پاکستانی عوام کے خلاف نہیں، میں بالکل بھی ایسا نہیں سوچتا‘سیف علی خان
جمعرات 3 ستمبر 2015 14:17
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)”فینٹم “ممکنہ طور پر پاکستان میں سیف علی خان کی سب سے زیادہ زیربحث آنے والی فلم ہے اور اس کا موضوع ہی فلم پر پابندی کے لیے کافی تھا مگر سیف نے جلتی آگ پر تیل پاکستان کے ردعمل پر اپنے خیالات سے چھڑکا۔بالی ووڈ اسٹار نے اس موضوع پر مزید اظہار خیال کیا ہے میں پاکستان کے ایکشن پر اپ سیٹ ہوگیا تھا اور اس کی وجہ یہ تھی ایسا لگنے لگا تھا کہ میں پاکستان مخالف جذبات کا چہرہ بن گیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میں کچھ فکرمند ہوں کیونکہ میرے لیے سیاست وہ آخری چیز ہے جو سوال بن سکتی ہے اور یقیناً میں پاکستانی عوام کے خلاف نہیں، میں بالکل بھی ایسا نہیں سوچتا، خیرسگالی اور امید کے ساتھ ہی ہم اپنے مسائل کو حل کرسکتے ہیں۔(جاری ہے)
فینٹم کے ڈائریکٹر کبیر خان نے وضاحت کی تھی کہ ان کی فلم کا مقصد اس کے پلاٹ کو اجاگر کرنا نہیں تھا بلکہ اندر موجود خیالات کی عکاسی کرنا تھا " میں یہ کہنا چاہتا ہوں جب ہم فلم میں کچھ کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ ہم اسے باہر لانا چاہتے ہیں۔
یہ تو بس ایک راستہ ہے ، (جیسے بجرنگی بھائی جان میں) اگر آپ کو ایک چھ سالہ بچی ملتی ہے تو میں آپ کو یہ مشورہ نہیں دے سکتا کہ سرنگوں کے ذریعے سرحد کو عبور کرلیں۔ میں ایسا کہہ نہیں سکتا، درحقیقت ہم جو کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ اس فہم کا عکاس ہوتا ہے جس کے بارے میں ہم سب سوچتے ہیں۔یہ فلم28 اگست کو ریلیز ہوئی تھی جس پر ہندوستان میں بھی زیادہ گرمجوش ردعمل سامنے نہیں آیا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.