سرگودھا کیس میں علامہ اورنگزیب فاروقی کا باعزت بری ہونا حق کی فتح ہے ، حاجی ذیشان قائم خانی
جمعرات 3 ستمبر 2015 16:29
ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کو روکنے کی حکمت عملی طے کر لی ہے دھاندلی کرنے والے ملک کے دشمن ہیں کسی کو اپنا مینڈیٹ چرانے کی اجازت نہیں دیں گے خوش قسمتی ہے کہ اہلسنت نوجوان جوق درجوق اہلسنت والجماعت میں شامل ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت ضلع ٹنڈوالہیار کے قانونی مشیر حاجی ذیشان قائم خانی نے مرکز اہلسنت میں دفاع پاکستان کنونشن سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ علامہ حق نواز جھنگوی شہید پر امن اور آئینی جدوجہدکے قائل تھے ان کا نام دہشت گردی سے جوڑنا سازش ہے علامہ حق نواز جھنگوی شہید نے 1988کے عام انتخابات میں جھنگ کی قومی اسمبلی کی نشست پر بھرپور حصہ لیا اور40ہزار کے قریب ووٹ حاصل کئے تھے آج بھی ان کے پیروکار پرامن اور آئینی جدوجہد ہی کر رہے ہیں قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی نے دفاع پاکستان کے لئے کارکنان کی جو ذہن سازی کی ایسی ذہن سازی کسی اور رہنما نے وطن عزیز کے لئے اپنے کارکنان کی نہیں کی ہوگی6ستمبر کو بھی قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی کی ہدایت پر ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی دفاع صحابہ اور دفاع پاکستان ایمان ہے دفاع دہشت گردی نہیں سرگودھا کیس میں علامہ اورنگزیب فاروقی کا باعزت بری ہونا حق کی فتح ہے پنجاب حکومت نے جھوٹے کیسز بنا کر علامہ اورنگزیب فاروقی بلاجواز پابند سلاسل کر رکھا ہے باعزت بریت کے فیصلے کے بعد شہباز شریف استعفیٰ دیں اس موقع پر عامر ابراہیم قائم خانی ، محمد انور کمبوہ ، حارث اقبال شاہ ، محمد شہباز چوہان و دیگر رہنمابھی موجود تھے۔
مزید قومی خبریں
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.