شجاع خانزادہ خود کش حملے کی تحقیقات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے ،حملے میں تحریک طالبان کا آفتاب گروپ شامل ‘ وزیر قانون پنجا ب
کچھ گرفتاریا ں ہوئی ہیں، تفتیش جاری ہے ،یہ انتہائی حساس نوعیت کا معاملہ ہے فی الحال اسکی مکمل تفصیلات نہیں بتائی جا سکتیں جے آئی ٹی اور دیگر سکیورٹی اداے تحقیقات کررہے ہیں ،مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے ‘ رانا ثنا اﷲ خان کا توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر بہت جلد جنوبی لاہور میں ایک اور نیا سلاٹر ہاؤس بنایا جارہا ہے ‘ وقفہ سوالات،کورم کی نشاندہی پراجلاس آج تک ملتوی
جمعرات 3 ستمبر 2015 18:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان نے ایوان کو آگاہ کیا ہے کہ وزیر داخلہ (کر)نل شجاع خانزادہ خود کش حملے کی تحقیقات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے ،حملے میں تحریک طالبان کا آفتاب گروپ شامل ہے ،کچھ گرفتاریا ں ہوئی ہیں اور تفتیش کا عمل جاری ہے ،یہ انتہائی حساس نوعیت کا معاملہ ہے اس لئے فی الحال اسکی مکمل تفصیلات نہیں بتائی جا سکتیں۔
وہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دے رہے تھے۔وزیر قانون نے ایوان کو بتایا کہ کرنل (ر)شجاع خانزادہ پر خود کش حملے کی جے آئی ٹی اور دیگر سکیورٹی اداے تحقیقات کررہے ہیں اور یہ مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے ۔اس سانحہ میں جس کالعدم تنظیم نے مرکزی کردار ادا کیا اس کی نشاندہی ہو چکی ہے اور جس موٹر سائیکل کو اس سانحہ میں استعمال کیا گیا وہ بی ٹریس ہو گئی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.