فیلڈ سٹیشنوں پر موجودسٹاف کے پاس کسی قسم کے اوزار موجود نہیں،خادم حسین

جمعرات 3 ستمبر 2015 23:04

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء )تنظیم ملازمین برقیات کے صدرخادم حسین نے کہاہے کہ فیلڈ سٹیشنوں پر موجودسٹاف کے پاس کسی قسم کے اوزار موجود نہیں ہیں جس کی وجہ سے اموات ہورہی ہیں ۔تنظیم ملازمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محکمہ برقیات کے ریگولر ملازمین کو 25فی صد الاؤنس نہیں دیاجارہاہے ۔

(جاری ہے)

جس کے علاوہ نئی ملازمین کو مہینوں سے تنخواہیں بھی نہیں دی جارہی ہیں انہوں نے کہاکہ فیلڈ سٹاف کے پاس کسی قسم کے اوزارموجود نہیں ہیں جس کی وجہ سے اکثرحادثات کاشکار ہوکرجان بحق ہوچکے ہیں ۔

جبکہ بہت سے معذور ہونے والے ملازمین کو معاوضہ بھی نہیں دیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ عوامی کمپلین آفسز کیلئے دی گئی گاڑیاں اورموٹرسائیکل انجینئر کے استعمال میں ہے جس کی وجہ سے حادثات یاکمپلین کی صورت میں سٹاف بروقت متعلقہ جگہے تک پہنچنے میں مشکلات درپیش ہیں ۔انہوں نے وزیراعلیٰ اورسینئروزیربرقیات سے مسائل حل کرنے کامطالبہ کیاہے ۔