خالد محمود کی رکن ہاکی تحقیقاتی کمیٹی شہباز احمد کو سیکریٹر ی فیڈریشن بنانے پر تنقید
جمعہ 4 ستمبر 2015 16:30
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4 ستمبر ۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق سیکریٹری خالد محمود نے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں ہونے والی نئی تبدیلی کو مزید کنفیوژن پیدا کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ لاہور سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز احمد کی سکریٹری کی حیثیت سے تقرری سے حکومت کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کی شکست پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ مشکوک ہوگئی ہے ۔
نئے سیکریٹری خود اس کمیٹی کا حصہ تھے اور اب انہیں سیکریٹری بنانے سے کمیٹی کی رپورٹ پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے، کمیٹی میں شامل کسی بھی شخص کو فوری طور پر فیڈریشن میں کوئی ذمے داری نہیں دی جانی چاہئے تھی ، خالد محمود جنہیں 2008ء میں بیجنگ اولمپک گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کی ناکامی کے بعد فیڈریشن کی سکریٹری شپ سے برطرف کر کے آصف باجوہ کو عہدہ دیا گیا تھا، نے کہا کہ اس وقت کے صدر میر ظفر اللہ خان جمالی نے انہیں ہٹا کر پاکستان ہاکی فیڈریشن میں کرپشن کی بنیاد ڈالی تھی ، قاسم ضیاء آصف باجوہ اور رانا مجاہد علی خان کے دور میں فیڈریشن کو مال بنانے کی مشین بنادیا گیا تھا ، ہاکی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا جس کی بحالی میں 1 سے 2 سال کا عرصہ درکار ہوگا ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
-
وفاقی دارالحکومت میں چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا،احمد ریحان شیخ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل سری لنکن کرکٹرز وسیم اکرم سے رہنمائی لیں گے
-
فٹنس بہتری کیلئے خواتین کرکٹ ٹیم کو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
پاکستان کی 2009ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم نے ہیوسٹن میں نمائشی میچ جیت لیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: وہاب ریاض نے بابر اور صائم کی اوپننگ جوڑی توڑنے کا اشارہ دیدیا
-
سلیکٹرز نے حسن علی کو واپس بلانے، اسامہ میر کو ڈراپ کرنے کی وجہ بتا دی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.