کراچی پورٹ ٹرسٹ میں کرپٹ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے ،کامران مائیکل
جعلی ڈگریوں کے حامل 45ملازمین کو ملازمت سے برطرف ،ادارے میں بائیو میٹرک سسٹم بھی متعارف کرایا ہے ،وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ
جمعہ 4 ستمبر 2015 17:52
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔جبکہ جعلی ڈگریوں کے حامل 45ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے ۔پاکستان میرین اکیڈمی کے معیار کو بڑھانے اور اسے عالمی سطح پر بہتر مقام دلانے میں اس کے کمانڈنٹس اور افسران کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب ہاکس بے میں پاکستان میرین اکیڈمی کی تقریب کے بعد میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر کامران مائیکل نے کہا کہ حکومت کرپشن کے خاتمے کے لیے یکسو ہے اور اس کے تدارک کے لیے ہر اقدام کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ میں بھی کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور بدعنوانی میں ملوث ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.