گیس سے بجلی کے حصول کیلئے منصوبوں کی فزیبلٹی رپورٹس تیار ہو چکی ہیں‘شہبازشریف
موجودہ حکومت نے بجلی منصوبوں کے لئے جتنی سنجیدہ کاوشیں کی ہیں اسکی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی شفافیت، اعلیٰ معیار اور تیز رفتاری سے منصوبوں کی تکمیل ہماری پالیسی کا بنیادی جز ہے‘وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لندن کے طویل سفر کے بعد بغیر آرام کئے لاہور میں اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں توانائی منصوبوں خصوصاً گیس سے بجلی کی پیداوار کے پراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
جمعہ 4 ستمبر 2015 19:31
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لندن کے طویل سفر کے بعد بغیر آرام کئے لاہور میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں صوبے میں توانائی منصوبوں خصوصاً گیس سے بجلی کی پیداوار کے پراجیکٹس کے مختلف امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
موجودہ حکومت نے بجلی کے منصوبوں کے لئے جتنی سنجیدہ کاوشیں کی ہیں اس کی ملک کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی - توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایاجا رہاہے-پنجاب میں کوئلے،گیس ،ہائیڈل، سولراور دیگر متبادل ذرائع سے بجلی کے حصول کے منصوبوں پر برق رفتاری سے کام کیا جا رہاہے جبکہ صوبے میں گیس سے 3600میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی بھی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے،جس کے تحت پنجاب حکومت اپنے وسائل سے 1200 میگاواٹ کا گیس پاورمنصوبہ شیخوپورہ کے علاقے بھکی میں لگا رہی ہے جبکہ وفاقی حکومت 1200میگا واٹ کا گیس پاور کاایک منصوبہ بلوکی اور 1200میگا واٹ کا گیس پاور کاایک منصوبہ حویلی بہادر شاہ ،جھنگ میں لگائے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.