عمران خان سندھ میں آئے ،چلے گئے جو ہنڈیا انہوں نے چڑھائی وہ پکی نہیں ،سندھ کے عوام باشعور ہیں،نثارکھوڑو
آمروں کو آمرانہ سوچ ،آمروں کا ساتھ دینے والوں کو سندھ واسیوں نے ہمیشہ مسترد کیا ہے،وزیر اطلاعات سندھ
جمعہ 4 ستمبر 2015 21:05
خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) سینئر صوبائی وزیر اطلاعات نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ عمران خان سندھ میں آئے اور چلے گئے جو ہنڈیا انہوں نے چڑھائی وہ پکی نہیں سندھ کے عوام باشعور ہیں آمروں کو آمرانہ سوچ اور آمروں کا ساتھ دینے والوں کو سندھ واسیوں نے ہمیشہ مسترد کیا ہے آمروں نے ہمارا لیڈر شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ہم سے جدا کیا سندھ کے عوام نے جمہوریت کی بقاء کے لیے بڑی قربانیاں دیں کوڑے کھائے جیلیں کاٹیں اور اپنے سینوں پر گولیاں کھائیں کئی غریب لوگوں کو راستوں پر خون مین نہلایا گیا اور ان کو ڈاکو کا لقب دیا گیا کہیں خیرپور ناتھن شاہ کی گلیاں خون سے سنواریں گئیں تو کہیں پنھل خان چانڈیوگوٹھ کے دل سوز واقعات ہمارے ذہنوں میں آج بھی موجود ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوٹھ نواب خان وسان میں صوبائی وزیر خوراک و معدنیات منظور حسین وسان کے بڑے بھائی اور رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان کے والد کی وفات پر ان سے تعزیت اور دعا کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ جب بھی آمرانہ حکومت آتی ہے تو ہمارے سندھ کے واسی وہ ظلم اور جبر کادور یاد کرتے ہیں اور اگر کوئی آمرانہ حکومت کا ساتھی بنتا ہے تو اس کو بھی اسی نظر سے دیکھتے ہیں عمران خان مشرف کا ساتھی رہا ہے مشرف نے انڈیا جانے کے لیے غیر آئینی ریفرنڈم کرایاتاکہ وہ انڈیا میں ایک صدر کی حیثیت سے جاسکیں۔
نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ عمران خان کے اپنے وزراء جب کرپشن کے کیسوں میں گرفتار ہوئے تب ان کو کرپشن یاد نہیں آئی ان کو اپنے خیبرپختونخواہ میں کرپشن کا بھی حساب دینا ہوگا کہ وہاں پر کونسی ترقی ہوئی ہے اسی لیے شیشے کے گھر میں رہ کسی دوسرے گھر میں پتھر پھینکنا اچھا نہیں ایم کیو ایم کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فی الحال ایم کیو ایم نے استعفے دیے ہیں جس پر وفاقی حکومت سے ان کے مزاکرات جاری ہیں بلدیاتی انتخابات کے بارے میں انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی ہے اور ہمیشہ ہر الیکشن میں حصہ لیتی رہی ہے ہم میدان چھوڑ کر بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں ہم نے ہر محاذ پر مقابلہ کیا ہے یہ الیکشن جماعتی بنیاد پر ہورہے ہیں اور اس دفعہ تیر کا مقابلہ دوسری جماعتوں سے ہوگا جس کے لیے پارٹی نے مکمل تیاری کرلی ہے ہمارا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک میں موجود ہے اور خود پارٹی چلا رہے ہیں کو چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری پہلے بھی ملک سے باہر گئے اور آتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ صرف سندھ میں کرپشن ہے جہاں بھی کرپشن ہو وہاں بلا امتیاز کاروائی ہونی چایئے اختیارات کو صرف انصاف کے خاطر استعمال کرنا چایئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.