سات اپوزیشن جماعتوں کا بلدیاتی انتخابات مل کر لڑنے کا فیصلہ
فہد شبیر اتوار 6 ستمبر 2015 15:34
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6ستمبر۔2015ء) پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف ، جماعت اسلامی ، عوامی تحریک ، سنی اتحاد کونسل ، جمیعت علما اسلام پاکستان اور مجلس وحدت المسلمین بلدیاتی انتخابات میں تعاون کریں گےسات اپوزیشن جماعتوں نے ملکر بلدیاتی انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا ، اپوزیشن جماعتوں کی تمام تنظیموں کو بلدیاتی انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہدایات ۔
لاہور میں میاں منظور وٹو کی رہائش گاہ پر ہونے والے سات اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں ملکر بلدیاتی انتخابات لڑنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔(جاری ہے)
پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف، جماعت اسلامی ، عوامی تحریک، سنی اتحاد کونسل ، جمیعت علما اسلام پاکستان اور مجلس وحدت المسلمین بلدیاتی انتخابات میں تعاون کریں گے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ساتوں اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے میاں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے ترقیاتی فنڈز کا اجرا پری پول رگنگ ہے ۔ لیاقت بلوچ نے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو پر زور دیا جبکہ چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف احتساب بلا تفریق کیا جائے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.