محکمہ اینٹی کرپشن وفاقی پولیس میں رشوت خوراہلکاروں کے خلاف کارروائی میں ناکام
اتوار 6 ستمبر 2015 16:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) محکمہ اینٹی کرپشن وفاقی پولیس میں رشوت خوراہلکاروں کے خلاف کارروائی میں ناکام ہوگیا ،گزشتہ 8ماہ کے دوران نہ ہی کسی بھی پولیس افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی کی گئی نہ ہی عوامی شکایات کے باوجود واقعات میں کمی آسکی ہے ۔آن لائن ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے وفاقی پولیس کے کرپٹ اور رشوت خورپولیس اہلکاروں کے خلاف حالیہ تیار کی جانے والی لسٹوں کے مطابق 13ڈیوٹی پر مامور ایس ایچ اووز سمیت دیگرساڑھے 7سو سے زائد پولیس اہلکاروں کے خلاف تحریری درخواستیں جمع کرائی گئی تھی ۔
ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن پولیس مبینہ ملی بھگت کے باعث نہ صرف پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی سے کتراتا ہے بلکہ چند ایک واقعات میں شہریوں کی جانب سے باقاعدہ اطلاعات کے باوجود کارروائی کے بجائے تحفظ فراہم کیے جانے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔(جاری ہے)
ایک شہری نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر آن لائن کو بتایا کہ اینٹی کرپشن پولیس کو وفاق میں پولیس کے دشمنوں کے خلاف استعمال کرکے شہریوں کو حراساں بھی کیاجاتاہے ۔
اس طرح کے واقعات تھانہ مارگلہ ،تھانہ کورال ،تھانہ کوہسار اور دیہی علاقوں میں گزشتہ دو سال کے دوران کثرت سے رپورٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد شکایت کندہ کے خلاف پولیس کی جانب سے ایف آئی آر میں ناقابل ضمانت دفعات لگاکر تمام عمر کے لیے خاموش کردیاجاتاہے جبکہ دوکیسز میں وہ ثبوت فراہم کرنے کے لیے بھی تیار تھے ۔آن لائن کے رابطہ کرنے پر ایس ایس پی آپریشن کے ترجمان نے بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن کا ہیڈکواٹر راولپنڈی میں ہے اسلام آباد میں دفتر جی فائیو میں ہے تاہم اس میں کسی کانمبر نہیں ہے تاہم موقف مل سکے ۔ `مزید اہم خبریں
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.