الطاف حسین کے بیانات پر پابندی ،کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ،سرمایہ کاروں کے 2کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے
کے ایس ای 100انڈیکس کی بیک وقت 9نفسیاتی حدیں گرگئیں ،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس946.60 پوائنٹس کمی سے32944.48 پوائنٹس پر بند ہوا
پیر 7 ستمبر 2015 20:49
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیانات کو نشر اور شائع کرنے پر پابندی ،سیاسی افق پر چھائی بے چینی اور بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی کے باعث کاروباری ہفتے کے پہلے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مند ی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی بیک وقت 9نفسیاتی حدیں گرگئیں ۔
سرمایہ کاری مالیت میں2کھرب 6ارب روپے سے زائد کی کمی ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت5.42 فیصد کم جبکہ88.53 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی بیانات اور تقاریر کو نشر اور شائع کرنے کی پابندی ،بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی اور سیاسی افق پر چھائی ہوئی بے یقینی کے باعث کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے اور انہون نے بڑے پیمانے پر حصص کی فروخت کی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں بدترین مندی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100انڈیکس 33ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی گرگیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.