سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے خزانہ نے ایچ ای سی کی نجکاری کے طریقہ کار کو غیر شفاف قرار دیکر تمام تفصیلات طلب کرلیں
چیئرمین نجکاری کمیشن کی عدم شرکت پر کمیٹی کا اظہار تشویش ،آئندہ اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت
منگل 8 ستمبر 2015 17:13
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے خزانہ نے ایچ ای سی کی نجکاری کے طریقہ کار کو غیر شفاف قرار دیتے ہوئے تمام تفصیلات طلب کرلی ہیں،چیئرمین نجکاری کمیشن کی عدم شرکت پر کمیٹی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ آئندہ اجلاس میں چیئرمین نجکاری کمیشن شرکت یقینی بنائیں ورنہ سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
منگل کو سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر الیاس احمد بلور کی زیر صدارت میں پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوا جس میں ہیوی الیکڑیکل کمپلیکس کی نجکاری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی گئی ۔اجلاس میں سینیٹرز محسن عزیز ، محسن خان لغاری ، سعید غنی کے علاوہ نجکاری کمیشن کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے ۔کمیٹی کے کنوینیر سینیٹر الیاس بلور نے نجکاری کمیشن کے چیئر مین کی اجلاس میں عدم شرکت کے متعلق استفسار کیا تو آگاہ کیا گیا کہ چیئر مین اہم سرکاری مصروفیات کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں ہو سکتے جس پر کمیٹی نے شدید برہمی کا اظہار کیااور کہا کہ کمیٹی اہم مسئلے پر غور کر رہی ہے چیئر مین کی عدم شرکت باعث افسوس ہے کمیٹی نے ہدایت دی کہ چیئر مین نجکاری کمیشن اگلے اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں ورنہ سخت کاروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.