سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ایف آئی اے کو گریڈ 21 کے افسر کے خلاف کارروائی کیلئے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں، چوہدری رشید کی ایف آئی اے میں درج مقدمہ خارج کرانے کی درخواست پرسرکاری وکیل کاموقف
منگل 8 ستمبر 2015 20:51
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء ) سابق چیئرمین پیمرا چوہدری رشید کی جانب سے ایف آئی اے میں درج مقدمہ خارج کرانے کی درخواست کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ایف آئی اے کو گریڈ 21 کے افسر کے خلاف کارروائی کے لئے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔ عدالت عالیہ کے جسٹس نور الحق این قریشی نے سرکاری وکیل کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی نقل جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
منگل کو سماعت کے موقع پر درخواست گزار کی جانب سے وسیم سجاد نے موقف اپنایا کہ سابق چیئرمین پیمرا چوہدری رشید نے ٹینڈر پاس کیا جس پر اے جی پی آر نے ضروری کارروائی کے بعد چیک جاری کیا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ یہ 11 لاکھ روپے کا معاملہ ہے جس کا الزام صرف درخواست گزار پر ہی نہیں بلکہ 13 افراد پر ہے۔(جاری ہے)
اس موقع پر جسٹس نورالحق این قریشی نے ریمارکس دئیے کہ پھر آپس میں سب نے شیئر بانٹا ہو گا۔
فاضل جج نے استفسار کیا کہ ایف آئی اے نے21ویں گریڈ کے افسرکے خلاف انکوائری کی اجازت کس سے لی؟ اس پر سرکاری وکیل راجہ خالد نے کہا کہ حج اسکینڈل میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں انکوائری کے لئے اجازت کی ضرورت نہیں۔ سرکاری وکیل کی جانب سے فیصلے کی نقل عدالت میں پیش نہ کرنے پر فاضل جسٹس نے کہا کہ زبانی کلامی کام نہیں چلے گا ، فیصلے کی نقل پیش کریں ، لگتا ہے آپ تیاری کر کے نہیں آئے ، تیاری کر کے آئیں پھر تکنیکی معاملے پر دلائل دیں۔ سرکاری وکیل راجہ خالد نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی نقل پیش کرنے کے لئے عدالت سے مہلت طلب کی جس پر فاضل عدالت نے سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.