پشاور، کے ایم سی/کے سی ڈی پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس، کالج میں رونما ہونیوالے واقعہ کی شدید مذمت

منگل 8 ستمبر 2015 23:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) کے ایم سی/کے سی ڈی پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز صدر حاجی محبوب الرحمن منعقد ہوا اجلاس میں جنرل سیکرٹری حمید گل ‘ شاہ زیب ‘ رامیبل‘ سفید اللہ و دیگر نے شرکت کی ‘ اجلاس میں گزشتہ روز کالج میں رونما ہونیوالے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ‘ اجلاس میں میڈیکل کالج کے 1954سے لیکر آج تک صوبے میں احسن طریقے سے خدمت کو سراہا گیا ‘ اجلاس میں گزشتہ روز کالج ہذا کے فارغ شدہ ڈاکٹر طلباء کے اندر داخل ہونے اور کالج سٹاف کو یرغمال بنانے اور ایڈمیشن کیلئے مختلف کالجوں سے آئے مہمانوں کیساتھ ہتک آمیز رویئے اور کالج میں توڑ پھوڑ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ‘ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن و دیگر عملہ ایسے بزدلانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ان شر پسند عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر حکومت نے ان قانون شکن افراد کیخلاف کارروائی نہیں کی تو ہم کالج ہذا کے جملہ سٹاف جنرل باڈی اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرکے کالج ہذا میں ہڑتال پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت اور یونیورسٹی پولیس انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :