شین واٹسن کے بعد کینگرو وکٹ کیپر بلے باز بریڈ ہیڈن نے بھی ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
بدھ 9 ستمبر 2015 11:35
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9ستمبر ۔2015ء ) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے ۔ سڈنی میں پریس کانفرنس کے دوران ہیڈن کا کہنا تھا کہ انہوں نے 17 سال تک کھیل کا مزہ لیا اور وہ اپنے فیصلے پر مطمئن ہیں ۔ ہیڈن کے مطابق ایشز کے دوران ان کی کھیل کی بھوک ختم ہو گئی جس کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ لینا آسان ہو گیا۔
بریڈ ہیڈن نے کہا ہے کہ وہ اپنی ٹیم نیو ساؤتھ ویلز کے لیے بھی نہیں کھیلیں گے اور وہ اب صرف ٹی ٹوئٹی کی بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسر کی جانب سے کھیلتے نظر آئیں گے ۔ ہیڈن نے 66 ٹیسٹ 126 ون ڈے اور 34 ٹی ٹونٹی میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ۔ 14-2013ء کے ایشز کی فتح میں ہیڈن نے کلیدی کردار ادا کیا تھا ، انھوں نے مذکورہ سیریز میں 61.63 کی اوسط سے 493 رنز بنائے تھے ، ون ڈے سے ریٹائر ہونے سے قبل ہیڈن نے آسٹریلیا کو ورلڈ کپ میں فاتح بنانے میں بھی اپنا کردار نبھایا تھا۔(جاری ہے)
Congratulations to the retiring Brad Haddin on a wonderful career in Baggy Green. Story: http://t.co/nc9Z01s7Cy pic.twitter.com/DuvOF0Khh5
— cricket.com.au (@CricketAus) September 9, 2015
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.