گائیکی کے مقابلے میں شاہ رخ سے اچھا ہوں ‘ سلمان خان
بدھ 9 ستمبر 2015 14:37
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ گائیکی میں شاہ رخ خان سے اچھے ہیں اور زیادہ اچھا گانا گا لیتے ہیں۔ سلمان خان نے حال ہی میں اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’ہیرو‘ میں ایک گانا ‘میں ہوں ہیرو تیرا’ گایا ہے جو فلم کی ریلیز سے پہلے ہی کافی مقبول ہوچکا ہے۔
(جاری ہے)
انڈیا ٹوڈے کے مطابق سلمان خان کا کہنا تھا کہ وہ گلوکاری اپنے کیرئیر کو چلانے کے لیے نہیں کر سکتے البتہ شاہ رخ خان سے اپنی گلوکاری کی برابری کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ بہتر گلوکار ہیں۔
اپنی فلم ’ہیرو‘ کی ایک تقریب کے دوران گلوکار راحت فتح علی خان جنہوں نے ہیرو میں ایک گانا بھی گایا ہے، سے سوال کیا گیا کہ شاہ رخ اور سلمان خان میں بہتر گلوکاری کون کرتا ہے جس کے جواب میں راحت کا کہنا تھا کہ انہوں نے سلمان خان کا گانا سنا ہے البتہ شاہ رخ خان کا گانا ابھی سننا باقی ہے۔ اس دوران سلمان خان نے راحت فتح کی بات کو روکتے ہوئے کہا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں شاہ رخ ہار جائیں گے اور جیت کے لیے خود میرا ہاتھ اٹھائیں گے، میں بے شک ان سے بہتر گلوکار ہوں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.