ماروی میمن سے کنیڈین ہائی کمشنر مس ہیدر کروڈن سے ملاقات ٗ بے نظیر پروگرام انکم سپورٹ پروگرام پر تبادلہ خیال
بی آئی ایس پی کے غریب مستحقین کے فلاح و بہود کیلئے اقدامات کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ٗماروی میمن
بدھ 9 ستمبر 2015 22:04
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ، ایم این اے ماروی میمن نے کہا ہے کہ غیر مشروط مالی معاونت کے بنیادی مینڈیٹ پر توجہ مرکوز کرنے کیساتھ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) مستحقین کو غربت سے باہر نکالنے کیلئے دیگر قومی و بین الاقوامی تنظیموں کے ہمراہ اشتراک کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں کنیڈین ہائی کمشنر مس ہیدر کروڈن سے ملاقات کے دوران کیا۔ سیکرٹری بی آئی ایس پی، سلیم احمد رانجھا نے بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات کا مقصد کنیڈین ڈیپارٹمنٹ برائے خارجی امور، تجارت و ترقی اور بی آئی ایس پی کے ما بین باہمی تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔(جاری ہے)
ملاقات میں بی آئی ایس پی کے غریب مستحقین کے فلاح و بہود کیلئے اقدامات کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی اور سیکرٹری بی آئی ایس پی نے پروگرام، اس کے بجٹ اور اس سے مستفید ہونے والے مستحقین کے متعلق ایک مفصل جائزہ پیش کیا۔ مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی معاونت سے بی آئی ایس پی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے مختلف اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔گفتگو میں بی آئی ایس پی کے مستحق افرد کو غربت سے باہر نکالنے کیلئے ضرروی طریقہ کار وں اور وسائل بھی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا ضلع کی بنیادوں پر اپنے غربت کے اعداود شمار کے ذریعے بی آئی ایس پی اداروں کو ان کے منصوبو ں کیلئے مطلوبہ افراد کی نشاندہی میں مدد کرسکتا ہے۔ کنیڈین ہائی کمشنر نے بی آئی ایس پی انتظامیہ کی کاوشوں اور وژن کو سراہا اور کنڈین ڈیپارٹمنٹ برائے خارجی امور، تجارت وترقی کی جانب سے ہر لحاظ سے بی آئی ایس پی کی معاونت کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئی ایل او، یونیسف، ڈبلیو ایف پی اور اقوام متحدہ کی دیگرتنظیموں کی مدد سے مختلف ترقیاتی اور امدادی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں اور ہم اپنی کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کیلئے بی آئی ایس پی کے پلیٹ فارم کو استعمال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ منصوبے ما مونیت ، غذائیت، ماں اور بچے کی نگہداشت، بچوں کی تعلیم، چائلڈ لیبر ، ہنگامی امدادی کاروائیوں، خواتین کی معاشی و سیاسی بااختیاری سے متعلق ہیں۔کنیڈین ڈیپارٹمنٹ برائے خارجہ امور، تجاروت و ترقی کی جانب سے پاکستان میں چلائے جانے والے منصوبوں میں شمالی وزیر ستان اور وادی پشاور کے بے گھر افراد کیلئے صحت و تحفظ ،خواتین کی خواندگی اورکاروباری نشوونما سے متعلق خدمات، کمیونٹی انفراسٹرکچر کی بہتری، خواتین کیلئے روزگار کے مواقع اور کمیونٹی اسکولوں کی تعمیر نو شامل ہیں ۔ ملاقات کے دوران، دونوں اداروں کے مابین رابطوں کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی بینیفشری کمیٹیوں (بی بی سی) کی مدد سے مامونیت، غذایت ، بچوں کی تعلیم اور خواتین کی خواندگی ومعاشی بااختیاری کے مشترکہ منصوبوں پر عملدرآمد کیا جاسکتا ہے۔ بی بی سی کا مقصد بی آئی ایس پی کی مستحق خواتین کو در پیش مسائل سے آگاہی اور انکے حل کیلئے ایک فورم مہیا کرنا ہے۔ تقریبا 40ہزار بی بی سی کمیٹیاں ملک کے مختلف اضلاع میں کام کر رہی ہیں۔ سائنسی بنیادوں پر شناخت کی گئی ملک کی غریب مستحق خواتین اور انکے گھرانوں سے متعلق بی آئی ایس پی کااعداوشمار بھی زیر بحث آیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ہواوے کے وفد کی ملاقات ،پاکستان میں ڈیجیٹل کوریڈور قائم کرنے پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر اطلاعات کا خضدار میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ میں خضدار پریس کلب کے صدر سینئر صحافی محمد صدیق مینگل کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ک چلاس بس حادثہ میں اموات پر اظہار افسوس
-
مویشیوں کی کراچی میں آمد پر ان کو ہیلتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر مسائل کو حل کیا جائے گا ،سعید غنی
-
غذائی قلت سے نمٹنے کیلئے محکمہ پی اینڈ ڈی کی ملٹی سیکٹرل ٹاسک فورس کوشاں ہے، ناصرحسین شاہ
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے پھر لوگ کیوں الیکشن لڑیں ‘اسد قیصر
-
کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کے حق میں نہیں، عطا تارڑ
-
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے شام کے نائب وزیر تعلیم رامی الدھولی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکہ کی مذمت
-
محمد نواز شریف کا شاہراہ قراقرم پربس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
-
یو اے ای میں پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں، ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.