سپریم کورٹ، لال مسجد آپریشن با رے اہم ترین دستاویزات اور شواہد کو سامنے لانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور ،وفاقی حکومت کو نوٹسز جاری، دو ہفتوں میں جواب طلب
جمعرات 10 ستمبر 2015 15:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے لال مسجد آپریشن کی تحقیقات کرنے والے ایک کمیشن کی رپورٹ میں اب تک خفیہ رکھے جانے والی اہم ترین دستاویزات اور شواہد کو سامنے لانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں اور ان سے دو ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے ۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جمعرات کے روز طارق اسد ایڈووکیٹ کی درخواست پر نوٹس جاری کئے ہیں جبکہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ دستاویزات کو افشاء کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ وفاق کو سننے کے بعد کرینگے ۔
انہوں نے یہ ریمارکس جمعرات کے روز لال مسجد کے وکیل کی گزارشات کے جواب میں کہا ہے ۔جس میں لال مسجد کے وکیل نے عدالت کو بتایا ہے کہ لال مسجد آپریشن پر بنائے گئے آپریشن کی رپورٹ کو بھی آئے ہوئے عرصہ ہوگیا اوراس دوران سات چیف جسٹس صاحبان بھی اپنی مدت ملازمت مکمل کرتے ہوئے ریٹائر ہوگئے ہیں اب یہ مقدمہ آپ کی عدالت میں ہے درخواست کرتے ہیں کہ اس مقدمے کو اپنی مدت ملازمت کے دوران ہی مکمل کریں کیونکہ پہلے بھی چار سال گزر چکے ہیں مقدمے کی سماعت نہیں ہوئی ۔(جاری ہے)
ان اہم دستاویزات میں ایسی چار شہادتیں بھی ہیں جو کمیشن نے ریکارڈ کی ہیں اور بعض ایسے بھی معاملات ہیں جو ہمارے علم میں نہیں ہیں یہ ریکارڈ کھلے گا تو معاملات سامنے آئینگے اس لئے ہم استدعا کرتے ہیں کہ اب تک خفیہ رکھے گئے دستاویزات کو کھلا جائے اور سب کچھ سامنے لایا جائے جس پر چیف جسٹس انور ظہیرجمالی نے کہا کہ فیصلہ کرنے سے پہلے ہم چاہتے ہیں کہ دوسرے فریق کو بھی سن لیا جائے فی الحال ہم وفاقی حکومت کو نوٹسز جاری کررہے ہیں اور ان سے دو ہفتوں میں جواب مانگ ر ہے ہیں ان کے جواب کے بعد ہی ان سربمہر دستاویزات کو کھولنے اور نہ کھولنے بارے فیصلہ کیاجائے گا اس پر طارق اسد نے استدعا کی کہ اس مقدمے کو پہلے ہی کافی عرصہ ہوگیا ہے اس کو اب اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے جس پر عدالت نے کہا کہ آپ فکر نہ کریں کیس کی سماعت کی جائے گی بعد ازاں عدالت نے مقدمے کی سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کردی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.