کبھی رادھا ماں اور کبھی گوشت پر پابندی سمجھ سے بالاتر ہے‘رشی کپور
جمعہ 11 ستمبر 2015 11:33
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور اپنے بے باک خیالات کے باعث کافی شہرت رکھتے ہیں اور کئی معاملات پر کھل کر تنقید کرتے ہیں جب کہ اب وہ مہاراشٹرا حکومت کی جانب سے گوشت پر پابندی کے خلاف بول پڑے ہیں۔بالی ووڈ اداکار رشی کپور فلموں میں جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی بے باک گفتگو کے باعث بھی اچھی خاصی شہرت رکھتے ہیں جب کہ وہ سوشل میڈیا پر بھی مختلف معاملات پر اپنے خیالات سے مداحوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں کافی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے تاہم اب انہوں نے مہاراشٹرا حکومت کی جانب سے گوشت کی خرید و فروخت پر پابندی کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔
اداکار رشی کپور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارت میں مختلف معاملات میں مذہب کے استعمال کا سلسلہ بند کیا جائے جبکہ ملک میں کبھی رادھا ماں اور کبھی گوشت پر پابندی لگائی جاتی ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے۔(جاری ہے)
دوسری جانب بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور سوناکشی سنہا بھی گوشت پر پابندی کے خلاف آواز اٹھا چکی ہیں جس کے بعد انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں گائے کا گوشت رکھنے اور فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی جب کہ حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں بھی گائے کے گوشت کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.