دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کر رکھا ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک جنگ جاری رہے گی،صدر ممنون
پاکستان امت مسلمہ کے ساتھ ہے‘ کشمیر‘ فلسطین اور بوسنیا کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، سعودی پارلیمانی وفد سے ملاقات `
جمعہ 11 ستمبر 2015 18:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کر رکھا ہے اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک جنگ جاری رہے گی، پاکستان امت مسلمہ کے ساتھ کھڑا ہے‘ کشمیر‘ فلسطین اور بوسنیا کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو ایوان صدرمیں صدر مملکت ممنون حسین سے سعودی عرب کے پارلیمانی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
سعودی عرب کے پارلیمانی وفد نے صدر مملکت ممنون حیسن کو سعودی عرب کے حرمین شریفین سلمان عبدالعزیز کی جانب سے نیک نمناؤں کا پیغام پہنچا دیا۔ صدر مملکت نے انہیں بتایا کہ پاکستانی عوام خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان عبدالعزیز کی آمد کے منتظر ہیں۔(جاری ہے)
پاکستان کشمیر سے لے کر فلسطین اور بوسنیا کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور مسائل کے شکار شام ‘ لیبیا اور عراق کے عوام کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے اور یہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک جاری رہے گی ۔ دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب کے کامیاب نتائج ثابت ہورہے ہیں۔ اس جنگ میں پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے تاہم پاکستان نے اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کر رکھا ہے۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.