ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلواضافہ ،قیمت بڑھ کر 85روپے ہو گئی
پیر 14 ستمبر 2015 14:50
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلواضافہ ہو گیا جس کے بعد قیمت بڑھ کر 85روپے ہو گئی ۔ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو، 120روپے گھریلو سلنڈر، 480 روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں بلاجواز اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر 120روپے مہنگا ہو کر 1003جبکہ کمرشل سلنڈر 480روپے اضافے سے 3ہزار782روپے کا ہو گیا ہے۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کا گیس کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کرنے پر چےئرمین اوگرا سعید خان اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد یٰسین سے ملاقات کی۔ اوگرا نے نوٹیفیکیشن کے بغیر قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کرنے اور ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کا اوگرا قانون کی دھجیاں اڑانے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔(جاری ہے)
حکومت نے ایمپورٹ پر 6فیصد اضافی ٹیکس لگا کر گیس درامد کرنے والی کمپنیوں کا گلہ گھونٹ دیا اور درامد کا راستہ بند کر دیا ۔ ایل پی جی کی درامد کے بدولت عوام کو سستی گیس ملک رہی ہے۔ حکومت نے ٹیکس عائد کر کے عوام پر مزید بوجھ ڈالا۔ قیمتوں میں اضافہ کو نہ روکا گیا تو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
مختلف شہروں کی قیمتیں مندرجہ زیل ہیں۔ قیمت میں اضافے کے بعد ایل پی جی کراچی 80روپے فی کلو، 910روپے گھریلو سلنڈر۔لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور 85روپے فی کلو، 970روپے گھریلو سلنڈر۔ رحیم یار خان، صادق آباد، حیدر آباد، ، اٹک ، 90روپے فی کلو1030روپے گھریلو سلنڈر۔ میرپور آزاد کشمیر95روپے فی کلو، 1090روپے گھریلو سلنڈر۔ راولپنڈی ، اسلام آباد، ایبٹ آباد،مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، ٓآزادکشمیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواپ شاہ، منباری، ٹھٹہ، دادو، جام شورو، شکار پور 100روپے فی کلو، 1150روپے گھریلو سلنڈر۔ گلگت بلتستان، مری،نتھیا گلی، بالاکوٹ 110روپے کلو، 1270روپے گھریلو سلنڈرکا ہو گیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.