اسلام آباد ہائی کورٹ نے گوانتانامو بے میں قید پاکستانیوں سے متعلق جائزہ کمیٹی کے قیام کے بارے رپورٹ طلب کر لی
پیر 14 ستمبر 2015 20:29
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے گوانتانامو بے میں قید پاکستانیوں سے متعلق جائزہ کمیٹی کے قیام کے بارے رپورٹ طلب کر لی۔ پیر کو عدالت عالیہ کے جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بنچ نے گوانتا نامو بے میں قید پاکستانی شہری غلام ربانی کی رہائی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل مرزا شہزاد اکبر نے کہا کہ امریکی سینیٹ کی رپورٹ کے مطابق غلام ربانی سمیت اب بھی 6 پاکستانی گوانتا نا مو بے جیل میں قید ہیں جنہیں پاکستانی حکام نے امریکا کے حوالے کیا تھا۔
اس موقع پر جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ آپ کو اتنا عرصہ گزرنے کے بعد کیس دائر کرنے کا خیال کیسے آ گیا؟ جس پر مرزا شہزاد اکبر نے بتایا کہ امریکی سینیٹ کی رپورٹ ابھی سامنے آئی ہے جس کے ذریعے ان قیدیوں کے بارے میں معلوم ہوا ہے۔ عدالت نے گوانتانامو بے جیل میں قید پاکستانیوں سے متعلق جائزہ کمیٹی کے قیام پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.