مقابلہ حسن کے منتظمین نے سیاہ فام ِمس امریکہ سے 32 سال بعد معافی مانگ لی
منگل 15 ستمبر 2015 12:33
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء)امریکہ میں مقابلہ حسن کے منتظمین نے اب سے 32 برس قبل مس امریکہ کا خطاب جیتنے والی سیاہ فام ماڈل اور اداکارہ وینیسا ولیمز سے ان کا تاج واپس لینے پر معافی مانگی ہے۔وینیسا ولیمز پہلی سیاہ فام ماڈل تھیں جن کو 1983 میں مس امریکہ کا خطاب ملا تھا۔ لیکن انھیں اپنا تاج اس وقت واپس کرنا پڑا تھا جب ایک میگزین نے ان کی اجازت کے بغیر ان کی برہنہ تصاویر شائع کر دی تھیں۔
مقابلہ حسن امریکہ کے منتظمین نے وینیسا ولیمز سے معافی مانگی ہے اور مس امریکہ کے سی ای او کا کہنا ہے ’اس وقت جو بھی ہوا اور جو بھی کہا گیا اس کے لیے میں معافی مانگنا چاہتا ہوں۔وینیسا ولیمز کا اس بارے میں کہنا ہے کہ مس امریکہ کے منتظمین کا یہ بیان امید کے برعکس ہے اور یہ ایک خوبصورت فیصلہ ہے۔(جاری ہے)
52 سالہ وینیسا ولیمز ایک کامیاب اداکارہ ہیں اور انہوں نے ’اگلی بیوٹی‘ اور ’ڈیسپریٹ ہاوٴز وائف‘ میں اہم کردار ادا کیے ہیں۔
نیویارک سے تعلق رکھنے والی وینیسا ولیمز نے 1983 میں امریکہ کہ مقابلہ حسن جیتا تھا لیکن پینٹ ہاوٴس نامی میگزین میں ان کی پرانی برہنہ تصاویر کے شائع ہونے کے بعد مس امریکہ کی انتظامیہ نے متفقہ طور پر ان سے تاج واپس کرنے کے لیے ووٹنگ کی تھی جس کے بعد وینیسا ولیمز نے تاج واپس کردیا تھا۔مس امریکہ کی آج تک کی تاریخ میں وینیسا ولیمز پہلی ایسی فاتح ہیں جن کو تاج واپس کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔لیکن اس برس انھیں مقابلہ حسن میں اہم جج کے طور پر مدعو کیا گیا۔مقابلے کے شروع ہونے سے پہلے انہیں سٹیج پر بلایا گیا اور انھیں معافی قبول کرنے کو کہا گیا۔مس امریکہ کے چیئرمین سیم ہیسکل کا کہنا تھامیں 32 سال سے وینیسا کا دوست ہوں۔ وینیسا نے بیحد باوقار زندگی بسر کی ہے اور انھوں نے اس بات کا ثبوت اس وقت دیا جب انھوں نے اپنا تاج واپس کیا۔ان کا مزید کہنا تھا ’اس وقت جو بھی ہوا اس کے لیے میں معافی مانگتا ہوں، آپ مس امریکہ ہو اور رہو گی۔وینیسا ولیمز کا کہنا تھا کہ انھیں اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ انہیں ان کا اعزاز واپس ملا ہے اور وہ بھی پوری عزت اور احترام کے ساتھ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.