پاکستان سے ہوم سیریز ، زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سکواڈ کا اعلان کردیا
منگل 15 ستمبر 2015 12:46
ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء )زمبابوے کر کٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کیلئے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سکواڈ کا اعلان کردیا، دو ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچز کیلیے وکٹ کیپر بیٹسمین رچمونڈ موتمبامی کی واپسی ہوئی ہے، انھیں بھارت کے خلاف ہوم سیریز میں مایوس کن پرفارمنس پر ڈراپ کردیا گیا تھا، گذشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں وکٹوں کی نگہبانی ریجس چاکابووا نے کی تھی مگر اب پھر گلوز موتمبامی کو تھمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کے خلاف سکواڈ میں فاسٹ بولر تاوٴرائی موزارابانی کو بھی شامل کیا گیا ہے جوکہ اب تک تین ٹونٹی 20 میچز کھیل چکے لیکن ون ڈے ڈیبیو نہیں کیا ہے۔ پاکستان ٹیم 24 ستمبر کو ہرارے پہنچے گی جہاں پر پہلا ٹی ٹونٹی تین دن بعد کھیلا جائے گا۔(جاری ہے)
دونوں ممالک کے درمیان تین ون ڈے میچز یکم سے پانچ اکتوبر کے دوران کھیلے جائیں گے۔ کنوینر آف سلیکٹرز کینون زیہلی کا کہنا ہے کہ ہم نے سکواڈ کارکردگی کی بنیاد پر متنخب کیا جس میں نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔
سکواڈ میں کپتان ایلٹن چگمبرا، چھامو چھیبابا، گریم کریمر، کریگ ایروائن، لیوک جونگوے، نویل مدزیوا، ہیملٹن مساکیڈزا، کرسٹوفر ایم پوفو، موتمبامی، موزارابانی، جان نیومبو، تناشے پانیانگرا، سکندر رضا، پراسپر اتسیا، میلکم والر اور سین ولیمز پر مشتمل ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.