ایکسائز آفس اسلام آباد میں عوام کوگاڑی اور موٹرسائیکل ٹیکس جمع کروانے کیلئے بھی ذلت و رسوئی کا سامنا
منگل 15 ستمبر 2015 14:33
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت میں ایکسائز آفس میں عوام کوگاڑی اور موٹرسائیکل ٹیکس جمع کروانے کیلئے بھی ذلت اور رسوئی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ، اس کے علاوہ بزرگ شہری بھی ٹیکس جمع کروانے کیلئے پورا پورا دن قطاروں میں کھڑے رہتے ہیں، اس وقت ایکسائز آفس اسلام آباد میں کل سات لاکھ گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے پر گزشتہ مالی سال 2014-15 میں عوام سے 2ارب 91 کروڑ 13 لاکھ 91 ہزار 700 روپے ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ اس کے برعکس اسلام آباد کے فائیو سٹار ہوٹلز سے گزشتہ پچاس سال سے صرف پچاس پیسے فی بیڈ یومیہ ٹیکس وصول کیا جارہا ہے جبکہ صوبوں میں رینٹ کا 8 فیصد ٹیکس وصول کیا جاتا ہے،ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ٹاؤٹ مافیا کے سامنے بے بس ہوگئیں۔
آن لائن ذرائع کے مطابق ٹاؤٹ مافیا نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں،ایکسائز آفس کے افسران اور عملے کی ملی بگت سے ٹاؤٹ مافیا کمیشن وصول کرکے بغیر قطار کے پورے دن میں ہونے والا کام منٹوں میں کروادیتے ہیں جبکہ ونڈو میں بیٹھا عملہ عوام کو خوار کرتے اور ٹاؤٹ مافیا سے رجوع کرنے کیلئے سست روی سے کام کرتا ہے، مالی سال 2014-15 میں رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کی مدمیں ایک ارب 90 کروڑ 72 لاکھ 76 ہزار 2 سو 72 روپے ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ انکم ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں دس کروڑ 41 لاکھ 15 ہزار 4 سو 28 روپے ٹیکس وصول کیا گیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.