سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کمیٹی کی ہدایت کو سنجیدہ نہ لینے پر سخت برہمی کا اظہار
منگل 15 ستمبر 2015 16:18
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین شاہی سید نے کمیٹی کی ہدایت کو سنجیدہ نہ لینے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کی ہدایات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا جاتا ، 2013 میں دی گئی ہدایات پر عمل نہیں ہورہا اور جواب 2015ء میں بھی نہیں دیا گیا ، 3 سال تک جواب نہ دینا اداروں کی نااہلی ہے ، پی ٹی سی ایل کے 40 ہزار پنشنرز کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے پنشن ادا کی جائے اور کمیٹی کو دن اور گھنٹے میں ٹائم کا بتایا جائے ، وزیر آئی ٹی اور سیکرٹری کو بھی بتایا جائے ، پنشنرز کو جلد از جلد پنشن ادا کی جائے ، یہ صرف 2 دن کا کام ہے اور وزارت وقت ضائع کررہی ہے ، کمیٹی نے یوٹیوب کھولنے کی بھی ہدایت کی لیکن متنازعہ مواد کو ہٹانے کیلئے کوئی لائحہ عمل بھی بنایا جائے ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگر وزارت اس معاملے کو لٹکانا چاہتی ہے تو اسے کہیں بھی بھیج دیا جاتا ہے ۔ عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونا افسوسناک ہے ۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ وزارت جلد از جلد پی ٹی سی ایل کے ساتھ معاملہ نمٹا کر پنشنرز کو پنشن ادا کرے کیونکہ وہ لوگ سیاستدان نہیں ، غریب عوام ہیں ، بوڑھے اور بوائیں ہیں ، 1 ماہ میں اس معاملے کو حل کیا جائے اور عدالت کے فیصلے کو مان کر پنشن ادا کی جائے ۔
وزارت کے قانونی ماہرین نے کمیٹی کو بتایا کہ پی ٹی سی ایل کی نجکاری کے بعد ٹیلی کام ایکٹ کے تحت پی ٹی سی ایل اب وزارت کے ماتحت نہیں ہے جس پر کمیٹی کے رکن عثمان سیف اللہ نے کہا کہ سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن کو اس معاملے پر کارروائی کرنی چاہیے کیونکہ وزارت اور حکومت تو کارروائی نہیں کرسکتی ، کمیٹی کی رکن روبینہ خالد نے ویلفیئرٹرسٹ کے فنڈ کے حوالے سے سوال کیا تو کمیٹی کو بتایا گیا کہ پی ٹی سی ایل ویلفیئر ٹرسٹ کے 80 ارب روپے کے اثاثہ جات ہیں ، تو روبینہ خالد نے دوبارہ پوچھا کہ ٹرسٹ نے یہ پیسے بنک میں رکھے ہوں گےمزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
ووٹر پی ٹی آئی سے واحد ایک مطالبہ کررہا کہ عمران خان کو باہر کیسے نکالنا ہے؟
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.