قائم مقام سپیکر سے ہنگری میں تعینات پاکستانی سفیر کی ملاقات
پاکستان کی پارلیمان پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے دوست ممالک کے ساتھ روابط کو فروغ دینے پر یقین رکھتی ہے،مرتضیٰ جاوید عباسی
منگل 15 ستمبر 2015 20:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) ہنگری میں تعینات پاکستانی سفیر سائرس قاضی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک ہنگری تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائم مقام سپیکر نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے دوست ممالک کے ساتھ روابط کو فروغ دینے پر یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں پاکستان ہنگری پارلیمانی فرینڈشپ گروپ تشکیل دیا گیاہے جو دونوں ممالک کی پارلیمانوں کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے سفیرکو ہنگری کے ارکان پارلیمان کا ان کے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ رابطوں کو فروغ دینے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے کہا۔(جاری ہے)
قائم مقام سپیکر نے کہا کہ پاکستان ہنگری کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے پاکستان کو یوروپین یونین میں تجارتی ترجیحات اور جی ایس پی پلس درجہ دلانے میں اہم کردار ادا کرنے پر ہنگری کی کاوشوں کو سراہا۔پاکستان کے ہنگری میں تعینات سفیر نے قائم مقام سپیکر کو یقین دلایا کہ وہ ہنگری میں اپنی تعیناتی کے دوران پاکستان اور ہنگری کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبہ جات اور تجارت کو مزید فروغ دینے کے لئے بھرپور کوششیں کریں گے۔ بعد ازاں قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اشرف نے بھی قائم مقام سپیکر سے ملاقات کی۔ قائم مقام سپیکر نے ان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے فروغ کے لئے پر عزم ہے جس کے لئے موجودہ سال کے بجٹ میں خطیر فنڈز مختص کئے ہیں۔ قائم مقام سپیکر نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی نئی جہتوں سے نئی نسل کو روشناس کئے بغیر عصر حاضر سے نبرد آزما ہونا ممکن نہیں۔انہوں نے ملک کی اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے قائد اعظم یونیورسٹی کے کردار کو سراہا۔وائس چانسلر نے قائم مقام سپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یونیورسٹی میں ہونے والی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء کو جدید علوم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے آئی ٹی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور بہترین تحقیقی مقالوں کے ذریعے طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارا جا رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.