عبدالقدوس بزنجو نے قائم مقام گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

منگل 15 ستمبر 2015 22:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء ) بلوچستان اسمبلی کے قائم مقام اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے قائم مقام گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

(جاری ہے)

منگل کو گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی نے بلوچستان اسمبلی کے قائم مقام اسپیکر عبدالقدوس بزنجو سے قائم مقام گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، صوبائی وزراء، اراکین صوبائی اسمبلی، جج صاحبان اور سینئر وکلاء بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :