خلیجی ممالک کی ہوا باز کمپنیوں کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر کرایوں میں نمایاں کمی

muhammad ali محمد علی بدھ 16 ستمبر 2015 22:53

خلیجی ممالک کی ہوا باز کمپنیوں کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر کرایوں ..
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16ستمبر 2015 ء) خلیجی ممالک کی ہوا باز کمپنیوں کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر مسافروں کیلئےکرایوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خلیجی ممالک میں عید الاضحی جمعرات 24 ستمبر کو ہونے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ اس حوالے سے خلیجی ممالک کی متعدد ہوا باز کمپنیوں نے عید کی آمد کے باعث اپنے کرایوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے شارجہ کی ائیر عریبیہ کی جانب سے اپنے کرایوں میں سب سے زیادہ 33 فیصد کمی کی گئی ہے۔ کرایوں میں یہ رعایت 24 ستمبر سے 4 اکتوبر کے درمیان سفر کیلئے ہوگی۔ تاہم کرایوں میں کمی کی آفر سے صرف وہ مستفید ہوپائیں گے جنہوں نے 16 ستمبر تک پیشگی ٹکٹ بکنگ کروائی ہیں۔ ائیر عریبیہ کی جانب سے رعایتی کرائے کی پیشکش سکندریہ، قاہرہ، حیدرآباد اور نیروبی تک کی پروازوں کیلئےہے۔

متعلقہ عنوان :