کسی صورت بھارت کے سامنے نہیں جھکیں گے، ایف آئی ایچ اور اے ایچ ایف نریندر باٹرا کے بیان پر سخت ترین کارروائی کریں، شہباز احمد سینئر
بدھ 16 ستمبر 2015 23:07
اسلام آباد ۔ 16 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء) ہاکی انڈیا کے صدر نریندر باٹرا کے معافی کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن اور ایشین ہاکی فیڈریشن سے کہا ہے کہ وہ نریندر کے سخت بیان پر ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کریں۔ گزشتہ برس منعقدہ چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی اور کھلاڑیوں نے سٹیڈیم میں خوب جشن منایا جسے بھارت ابھی تک بھول نہ سکا، نریندر باٹرا نے بیان دیا کہ پاکستان کے معافی مانگنے تک دو طرفہ سیریز کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور نہ ہی پاکستانی کھلاڑیوں کو ہاکی انڈین لیگ میں شامل کیا جائے گا۔
گرین شرٹس کے پلیئرز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس وقت ٹیم کوچ شہناز شیخ نے بھی کھلاڑیوں کے رویے پر بھارت سے معافی مانگی تھی۔(جاری ہے)
بدھ کو پی ایچ ایف کے سیکرٹری شہباز احمد سینئر نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی صورت میں معافی نہیں مانگیں گے، بھارت کو فیڈریشن سے کوئی مسئلہ ہے تو وہ تحریری شکایت کرے اسطرح کا طرز عمل ناقابل برداشت ہے۔
انہوں نے کہا کہ باٹرا کا بیان سپرٹ آف سپورٹس کے منافی ہے اسلئے ایف آئی ایچ اور اے ایچ ایف کو چاہیے کہ وہ اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیں، کھیلوں کے ذریعے سے ہی ممالک کے آپس میں تعلقات بڑھتے ہیں اسلئے انہیں سیاست سے دور رکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہناز شیخ پہلے ہی واقع پر بھارت سے معافی مانگ چکے ہیں اسلئے دوبارہ معافی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور ہم کسی بھی صورت میں بھارت کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی مختلف بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کے سلسلے میں ہم نے حکومت سے گرانٹ کی درخواست کی ہے اور امید ہے کہ آئندہ ہفتے مل جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا ‘ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم
-
سچن ٹنڈولکر کے قریب ترین سیکیورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی
-
سندیپ لامیچنے کو ریپ کیس میں کلین چٹ مل گئی، نیپال کے لیے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے اہل
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: آئی سی سی نے ناظرین کی آسانی کیلئے بھارت کو دوسرا سیمی فائنل الاٹ کردیا
-
صائم ایوب کی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی جائے: رمیز راجہ کا مشورہ
-
بابر اعظم نے حسن علی کو تیسرا ٹی ٹونٹی کھلانے کی وجہ بتا دی
-
رمیز راجا ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹیم کا اعلان نہ کرنے پر برس پڑے
-
آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی، بابراعظم
-
سچن ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے خود کو گولی مارلی
-
پی سی بی نے ڈیوڈ ریڈ کو ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا مینٹل پرفارمنس کوچ مقرر کردیا
-
آئیگا سویٹیک اورکوکو گف اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
سعید انور نے پاکستان میں طلاق کی بڑھتی شرح کو ملازمت پیشہ خواتین سے جوڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.